دنیا
11 جون ، 2014

پارلیمنٹ نینوا میں ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کرے،عراقی وزیراعظم

پارلیمنٹ نینوا میں ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کرے،عراقی وزیراعظم

بغداد..........عراقی وزیراعظم نور المالکی نے مطالبہ کیا ہے کہ پارلیمنٹ نینوا میں ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کرے۔عراق کے شمالی شہر موصل میں شدت پسندوں کے نے ترکی کے سفارت خانے پر قبضہ کرلیا ہے، لڑائی کے سبب ہزاروں افراد محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں،عراق کے شمالی صوبے نینوا کا کنٹرول شدت پسندوں کے ہاتھوں میں ہے،موصل میں پولیس اسٹیشنوں اور فوجی گاڑیوں کو آگ لگی ہے اور سیکڑوں خاندان پیدل یا گاڑیوں میں سوار ہو کر بے سروسامانی کی حالت میں محفوظ علاقوں کی طرف نقل مکانی کررہے ہیں۔کردش چیک پوائنٹ پر داخلے کی اجازت ملنے کے انتظار میں گاڑیوں کی قطاریں لگی ہیں ،پولیس اور فورسز کے اہلکار وردیاں اور گاڑیاں چھوڑ کر شہر سے جاچکے ہیں ۔دہشت گردوں نے صوبائی حکومت کے ہیڈ کوارٹر اورایئرپورٹ کا کنٹرول بھی سنبھال لیا ہے۔ وزیراعظم نوری المالکی نے پارلیمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ صوبے میں ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کیا جائے اور اجازت دی جائے کہ حکومت دہشت گردوں اور ان کے اتحادیوں سے نمٹنے کیلئے شہریوں کو ہتھیار فراہم کرے۔امریکا اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے موصل کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ موصل سے پہلے دہشت گرد فلوجہ کا کنٹرول بھی حاصل کرچکے ہیں۔

مزید خبریں :