پاکستان
12 جون ، 2014

میران شاہ: 24 گھنٹوں میں دوسرا ڈرون حملہ، 5 افراد ہلاک

میران شاہ: 24 گھنٹوں میں دوسرا ڈرون حملہ، 5 افراد ہلاک

شمالی وزیرستان..... میران شاہ کےقریب 24 گھنٹوں میں دوسرا ڈرون حملہ ہوا ہے جس میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 5 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ذرائع کے مطابق جاسوس طیاروں نے ایک گھر پر 8 میزائل فائرکیے، علاقےمیں جاسوس طیاروں کی پروازیں مسلسل جاری ہیں جس کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روزبھی ڈرون حملےمیں6افرادہلاک ہوئےتھے۔

مزید خبریں :