پاکستان
11 اپریل ، 2012

فیصل آباد :تاجروں نے احتجاجاًہورڈنگ بورڈزسیاہ کرنا شروع کردیئے

فیصل آباد…فیصل آباد میں بجلی گیس کی لوڈ شیڈنگ اور فیول ایڈجسمنٹ سرچارچ کے خلاف یوم سیاہ منانے کے لیے شہر میں لگے ہوئے بورڈزکو بھی سیاہ کردیا گیا۔ شہر میں کمپنیوں کے اشہارات کی جگہ اب بورڈزپر توانائی بحران کی مذمت میں بینرز ہی نظر آتے ہیں۔ فیصل آباد میں صنعتی تنظیموں اور تاجروں نے بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور اب سڑکوں اور بازاروں پر مظاہرے کرنے کی بجائے فیصل آباد شہر میں تمام ہورڈنگ بورڑوں کو سیاہ کرنیکا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور اس مقصدکیلیے شہر کی اہم شاہراوں پر نصب بورڈوں کا سیاہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید خبریں :