دنیا
13 جون ، 2014

عراق میں فوجی ایکشن سمیت تمام آپشنز پر غور کر رہے ہیں، اوباما

 عراق میں فوجی ایکشن سمیت تمام آپشنز پر غور کر رہے ہیں، اوباما

واشنگٹن ....امریکی صدر براک اوباما نےکہا ہے کہ ان کی حکومت عراق میں فوجی ایکشن سمیت ’تمام آپشنز‘ پر غور کر رہی ہے۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے امریکی صدربارک اوباما کاکہناتھا کہ شدت پسندوں کے ساتھ لڑائی میں عراقی حکومت کی مدد کی جائے گی۔ براک اوباما نے کہا کہ امریکا اس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہے کہ شدت پسند عراق میں قدم جمانے میں کامیاب نہ ہوں۔ عراق میں مختصر مدت کے لیے فوری طور پر فوجی انداز میں کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔اُدھر عراق کے صوبے دیالا کےعلاقے جلاولا اورسعدیہ پر شدت پسندوں نے قبضہ کرلیاہے۔ دیالا صوبے میں ہمرین کے پہاڑی علاقوں پر بھی شدت پسندوں کا قبضہ ہوچکاہے۔ان علاقوں سے عراقی فوجیں چوکیاں خالی کرکے جاچکی ہیں۔

مزید خبریں :