پاکستان
13 جون ، 2014

مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے فیصلے میں ترمیم کیلئے پٹیشن

مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے فیصلے میں ترمیم کیلئے پٹیشن

کراچی ....سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے میں ترمیم کے لئے درخواست دائر کردی گئی ہے ۔پرویز مشرف کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم نے سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی ہے کہ عدالت پرویزمشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے اپنے فیصلے میں ترمیم کرکے 15 دن کی معطلی کا حکم ختم کرے۔درخواست میں مزید کہا گیا ہےکہ پرویز مشرف کی والدہ شدید علیل ہیں وہ فوری ملک سے باہر جاناچاہتے ہیں۔

مزید خبریں :