13 جون ، 2014
لاہور....سپریم کورٹ لاہور رجسٹری نے اسپتال میں زیر علاج محکمہ جنگلات کے ریٹائرڈ ملازم کو 20سال سے رکی ہوئی پینشن اس کے بستر تک پہنچانے کا حکم دیدیا ۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں گذشتہ روز 85سال کے معمر شخص امان اللہ کو20سال سے پنشن کی عدم ادائیگی کےخلاف کیس کی سماعت ہوئی ۔ کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جواد ایس خواجہ نے قرار دیا کہ سپریم کورٹ شہریوں سے اس طرح کی زیادتیاں برداشت نہیں کرے گی۔محکمہ جنگلات نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کے پنشن کے کاغذات تیار کئے جارہے ہیں، جس پر جسٹس جواد ایس خواجہ نے حکم دیا کہ پنشن کے کاغذات چھوڑیں ، درخواست گزارکو فوری طور پر پنشن پہنچائیں۔ درخواست گزار کے وکیل کے مطابق درخواست گزار پچھلے برس سے عارضہ قلب میں مبتلا ہے اوراسلام آباد کے اسپتال میں زیر علاج ہے ۔