پاکستان
13 جون ، 2014

کراچی ایئرپورٹ حملے کے دوران فورسز ناکام ہوئیں، فضل الرحمان

کراچی ایئرپورٹ حملے کے دوران فورسز ناکام ہوئیں، فضل الرحمان

کوئٹہ........ جمعیت علما ئے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہےکہ کراچی ایئرپورٹ پر حملہ سیکورٹی اداروں کی ناکامی ہے، وہ خود کو،نہ طیارو ں کو اور نہ ہی شہریوں کو بچا پائے ہیں۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ کراچی حملے میں فورسز ناکام ہوئی ہیں، محض دس بندوں نے انہیں یرغمال بنائے رکھا۔ انہوں نے کہاکہ ان کی جماعت ملک کو مستحکم دیکھنے کی خواہاں ہے، طاقت کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے، ادارے حدود کے اند کام کریں، اگر تجاوز کیا تو نقصان اٹھانا پڑے گا۔

مزید خبریں :