پاکستان
13 جون ، 2014

حافظ طاہر اشرفیکی لندن میںالطاف حسین سے ملاقات

 حافظ طاہر اشرفیکی لندن میںالطاف حسین سے ملاقات

لندن.......متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ پوراپاکستان اس وقت دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے اور ملک کودہشت گردی سے نجات دلاناکسی ایک جماعت کے بس کی بات نہیں بلکہ پوری قوم کواس کے خلاف اتحادکامظاہرہ کرناہوگا۔ انہوں نے یہ بات پاکستان علماء کونسل کے سربراہ حافظ طاہر اشرفی سے جمعہ کو ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ الطاف حسین نے کہاکہ دہشت گردعناصرنے پاکستان کے خلاف جنگ چھیڑرکھی ہے، کراچی ایئرپورٹ اورمسلح افواج کی حساس تنصیبات پر دہشت گردوں کے حملے پوری قوم کیلئے لمحہ فکریہ ہیں، اب وقت آگیاہے کہ ملک کو ان دہشت گردوں سے نجات دلائی جائے۔ حافظ طاہر اشرفی نے الطاف حسین کی بات سے اتفاق کیا۔ حافظ طاہراشرفی نے الطا ف حسین کوان کی رہائی پر مبارکباد پیش کی اورکہاکہ آپ واقعی کسی ایک کمیونٹی کےنہیں بلکہ پوری قوم کے لیڈرہیں ، آپ نے تمام مسالک، فقہوں اورتمام مذاہب کے ماننے والوں کے درمیان باہمی احترام اوراتحاد کیلئے جوکوششیں کی ہیں ان کاپوری قوم احترام کرتی ہے ۔ حافظ طاہر اشرفی نے الطاف حسین سے کہاکہ مخالفین نے 36برسوں تک آپ کے خلاف طرح طرح کے پروپیگنڈے کئے اورآپ پر تشدد کے الزامات لگائے لیکن آپ کی گرفتار ی کے موقع پر آپ کی اپیل پر ایم کیوایم کے کارکنوں نے جس طرح ا پنے جذبات کوقابومیں رکھااور امن کوخراب نہیں ہونے دیااس نے تمام منفی پروپیگنڈوں کوغلط ثابت کردیا اوردنیاپرثابت کردیاکہ ایم کیوایم ایک امن پسند جماعت ہے ۔اللہ نے آپ کوسرخروکیااورانشاء اللہ آئندہ بھی سرخروکرے گا۔ الطاف حسین نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی اوربین المذاہب رواداری کیلئے حافظ طاہر اشرفی اوران کی پاکستان علماء کونسل کی کوششوں کوسراہااوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ اسلام کے نام پر فوج اورشہریوں کودہشت گردی کانشانہ بنانے والے عناصر سے ملک کومحفوظ رکھے۔ انٹرنیشنل سیکریٹریٹ آمد پر پاکستان علماء کونسل کے سیکریٹری جنرل صاحبزادہ زاہدمحمود قاسمی بھی حافظ طاہر اشرفی کے ہمراہ تھے۔

مزید خبریں :