پاکستان
11 اپریل ، 2012

کراچی میں رینجرز کے ٹارگٹڈ آپریشن، 12 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی میں رینجرز کے ٹارگٹڈ آپریشن، 12 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی … کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے ٹارگٹڈ کارروائیوں میں 12 ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔ ترجمان سندھ رینجرز نے بتایاکہ حراست میں لیے گئے ملزمان کے قبضے سے مختلف اقسام کے 18 ہتھیار برآمد کرلیے گئے ہیں، ملزمان میں ٹارگٹ کلرز، بھتہ خور اور اسٹریٹ کرمنلز شامل ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے پیٹرول بم بھی برآمد کیا گیا ہے۔ دوسری جانب سے گلستان جوہر میں واقع بختاور گوٹھ میں رینجرز نے محاصرہ کرکے مشتبہ افراد کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے۔ گلستان جوہر کے علاقے میں ہڑتال کے دوران 2 مسافر بسوں کو جلائے جانے کے بعد رینجرز کی جانب سے گلستان جوہر میں بختاور گوٹھ میں مشتبہ ملزمان کی اطلاع پر رینجرز نے چھاپہ مار کارروائیاں کیں، رینجرز نے بختاور گوٹھ کا محاصرہ کرکے علاقے کی مکمل ناکہ بندی کی، اس دوران رینجرز اہلکار موٹر سائیکلوں پر گشت بھی کرتے رہے۔

مزید خبریں :