14 جون ، 2014
لندن ......متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی کی علالت پر گہر ی تشویش کا اظہار کیا ہے جنہیں دل کے عارضے میں مبتلا ہونے کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔ الطاف حسین نے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی کہ چوہدری نثار علی خان کو صحت کاملہ عطا کرے،انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ چوہدری نثار علی خان کے جلد ومکمل صحتیابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعائیں کریں۔