کھیل
18 جون ، 2014

فٹ بال ورلڈکپ، ہالینڈ نےآسٹریلیاکو2-3سےہرادیا

فٹ بال ورلڈکپ، ہالینڈ نےآسٹریلیاکو2-3سےہرادیا

ریوڈی جنیرو..........برازیل میں جاری فٹ بال ورلڈکپ2014کے ، ہالینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے میچ میں ہالینڈ نے آسٹریلیا کو 2-3سےشکست دے دی۔اس کامیابی کے بعد ہالینڈکی پری کوارٹرفائنل تک رسائی کا امکان روشن ہوگیا۔ہالینڈ کے ارجن روبن نے 20ویں منٹ میں پہلا گول کیا ان کے بعد 58ویں منٹ میں روبن وین پرسی نے دوسرا گول کیا جبکہ 68ویں منٹ میں میمفس ڈیپے نے تیسرا گول کرکے ہالینڈ کو فتح سے ہم کنار کیا۔ جواب میں آسٹریلیا کے ٹم کیہل ہے 21ویں منٹ میں پہلا اور مائیل جیڈینیک نے پینلٹی کارنر پر 54ویں منٹ میں دوسرا گول کیا۔

مزید خبریں :