19 جون ، 2014
ریوڈی جنیرو.......برازیل میں جاری فٹ بال ورلڈکپ2014کے کولمبیا اور آئیوری کوسٹ کے درمیان ہونے والے میچ میں کولمبیا نے آئیوری کوسٹ کو1-2سے شکست دے دی۔کولمبیا کے جیمز روڈریگیوز نے 64ویں اور جوان کونٹیرو نے 70ویں منٹ میں ایک ایک گول کیا ۔دوسری جانب آئیوری کوسٹ کی جانب سے واحد گول گرونہو نے 73ویں منٹ میں کیا۔