20 جون ، 2014
لاہور.......ان گنت خوبصورت اور دل کو چھو لینے والے نغمات کے خالق نغمہ نگار خواجہ پرویز کو ہم سے بچھڑے آج تین برس بیت گئے لیکن ان کے نغموں کی گونج اور چاشنی آج بھی ان کی یادوں کو تروتازہ رکھے ہوئے ہیں۔ہزاروں خوبصورت اور کانوں میں رس گھولنے والے گیتوں کے خالق خواجہ پرویز 1931ء میں امرتسر میں پیدا ہوئے۔خواجہ پرویز شروع سے ہی لالی وڈ کا حصہ رہے۔خواجہ پرویز کے خوبصورت کلام کو ملکہ ترنم نور جہاں نے بھی بہت گایا اور امر کر دیا۔خواجہ صاحب کو لوک گیت لکھنے پر بھی عبور حاصل تھا.نصرت فتح علی خان کے بہت سارے مقبول گیت بھی خواجہ پرویز ہی کے لکھے ہوئے ہیںخواجہ پرویز کو ملینیم ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔