20 جون ، 2014
کراچی.......کراچی کے علاقے منگھوپیر میں پولیس اور رینجرز کے مشترکہ آپریشن کے دوران 2ملزمان کو ہلاک کردیا جبکہ 10مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق آپریشن کے دوران ہلاک ملزمان کی شناخت عابد چھوٹا اورفخرالدین عرف فخرو کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا۔ آپریشن کے دوران 2رینجرز اہل کار بھی زخمی ہوئے۔ایس ایس پی ویسٹ کا بتایا کہ آپریشن رینجرز نے شروع کیا تھا بعد میں پولیس نے بھی اس میں حصہ لیا۔