پاکستان
20 جون ، 2014

آپریشن ضرب عضب،دہشتگردوں کےمزید3ٹھکانےتباہ ،آئی ایس پی آر

آپریشن ضرب عضب،دہشتگردوں کےمزید3ٹھکانےتباہ ،آئی ایس پی آر

پشاور......آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق آپریشن ضرب عضب کے دوران دہشت گردوں کے مزید3 ٹھکانے تباہ کردیے گئے،تینوں ٹھکانےمیرانشاہ سےملحقہ علاقےقطب خیل میں تباہ کیےگئے،دہشت گردوں کےٹھکانوں پر کارروائی کوبراگن شپ ہیلی کاپٹرزسےکی گئی،کارروائی کے دوران غیرملکیوں سمیت 12دہشت گرد ہلاک ہوئے،جبکہدہشت گردوںکےاسلحے اور دھماکا خیزمواد کا بڑا ذخیرہ بھی تباہ کردیا گیا،حصار سے نکلنے کی دہشت گردوں کی 6کوششیں ناکام بنادی گئیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ رات 3مقامی افراد جن کے پاس شناختی دستاویزات نہیں تھیں انہیں گرفتار کیا گیا، آئی ڈی پیز بن کر فرار کی کوشش کرنے والے 24مشتبہ افراد بھی میرعلی اور میرانشاہ سے گرفتار کیے گئے،شمالی وزیرستان سےآئی ڈی پیزکی ایف آربنوں منتقلی منظم طریقےسےجاری ہے،اب تک 2لاکھ افراد شمالی وزیرستان سےنقل مکانی کرچکے ہیں،بکاخیل بنوں کےآئی ڈی پیزکیمپ میں 11خاندانوں کی رجسٹریشن ہوچکی ہے،400افغان خاندان شمالی وزیرستان کےسرحدی گاؤں غلام خان سےافغانستان روانہ ہوگئے ہیں۔

مزید خبریں :