20 جون ، 2014
حیدرآباد........طاہرہ آصف کے قتل کے خلاف ایم کیوایم کی اپیل پرمختلف شہروں میں یوم سوگ منایاگیا اور غائبانہ نماز جنازہ اداکی گئی۔ ایم کیوایم کی رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف کی لاہور میں ٹارگٹ کلنگ میں ہلاکت کے خلاف یوم سوگ کی اپیل پر مختلف شہروں میں کارکنوں نے بازوؤں پرسیاہ پٹیاں باندھیں اور سیاہ بینرز لگائےگئے۔ حیدرآباد میں ہوم اسٹیڈ ہال حسرت موہانی لائبریری کے قریب طاہرہ آصف کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں ایم کیوایم کے ارکان اسمبلی صابر قائم خانی، راشد خلجی، زونل انچارج نوید شمسی سمیت دیگر رہنماؤں اور ارکان نے شرکت کی۔ واقعے کے خلاف جیکب آباد میں پریس کلب کے باہر احتجاج کیا گیا اورغائبانہ نماز جنازہ اداکی گئی۔ ملتان اور مظفرآباد میں بھی ایم کیو ایم کے زونل آفس کے باہر نماز جنازہ ادا کی گئی۔