21 جون ، 2014
زیارت.......ضلع زیارت کے علاقے چوتیر میں پانی کے ڈیم میں نہاتے ہوئے چار افراد ڈوب کرہلاک ہوگئے۔لیویز ذرائع کے مطابق زیارت کونچہ ڈیم میں چار افراد پکنک منانا رہے تھے اس دوران نہاتےہوئے گہرے پانی میں چلے گئے اور بروقت امداد نہ ملنے کی وجہ سے ڈوب کرہلاک ہوگئے۔لیویز ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد سلمان،سجاد ،جیکو اور شیرا کا تعلق کوئٹہ کے علاقے نواکلی کی مسیحی برادری سے بتایا جاتا ہے ۔