12 اپریل ، 2012
پشاور…پشاور کے انکم ٹیکس ملازمین نے ترقیوں کی بحالی اور دیگر مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ پشاور مین انکم ٹیکس ملازمین کا احتجاج تین دن سے جاری ہے اور انہوں نے ریجنل ٹیکس آفس پشاور کی تالہ بندی کررکھی ہے جبکہ احتجاجی مظاہرے اور جلسے کئے جارہے ہیں۔ ملازمین کے مطالبات میں اپ گریڈیشن اور سپیشل الاؤنس کی بحالی شامل ہیں۔ مظاہرین نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگرا ن کے مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو احتجاج جاری رہے گا۔