21 جون ، 2014
تھرپارکر........تھر کے صحرا میں غذائی قلت کے سبب گزشتہ بیس دنوں کے دوران مختلف امراض میں مبتلا 14بچے جاں بحق ہو گئے ۔ سول اسپتال مٹھی کے سول سرجن ڈاکٹر نالے چنگو کے مطابق اسپتال میں غذائی قلت کے باعث مختلف امراض میں مبتلا درجنوں بچے اور بڑے زیر علاج ہیں ۔ جن میں سے 14بچے گزشتہ بیس دنوں کے دوران جاں بحق ہوگئے ۔ دوسری جانب اسپتال میں سہولیات کی عدم فراہمی ،غیر اعلانی لوڈشیدنگ اور بجلی کا متبادل انتظام نہ ہونے سے مریضوں کو شدید پریشانی کاسامنا ہے۔ساتھ ہی گرمی نے مریض بچوں اور تیمارداروں کو بے حال کررکھا ہے۔