کاروبار
21 جون ، 2014

قومی اسمبلی: سال 2014-15 کا وفاقی بجٹ منظور

قومی اسمبلی: سال 2014-15 کا  وفاقی بجٹ منظور

اسلام آباد.......قومی اسمبلی نے مالی سال 2014-15 کے بجٹ کی منظوری دیدی ہے.بجٹ سے فاٹا کو 2019 تک ٹیکس رعایت مل گئی ہے۔بجٹ میں اپوزیشن کی جانب سے پیش کی گئیں 8 ترامیم مستردکر دی گئیں۔اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے فنانس بل پیش کیا جس کی شق وار منظوری دی گئی۔حکومت کی فاٹا کو 5 سال تک ٹیکس رعایت دینے کی ترمیم منظور کر لی گئی۔ پیپلزپارٹی کی جانب سے گیس انفراسٹریکچر ڈویلپمنٹ سیس کو مکمل ہٹانے ترمیم پیش کی گئی۔پیپلزپارٹی کے رکن نوید قمر نے کہا کہ ٹیکس لگانے کا اختیار پارلیمنٹ سے لے کر ایف بی آر کو دیا جا رہا ہے۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہناتھا کہ جی آئی ڈی سی وفاقی ٹیکس ہے اور وہ رہے گا۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور پیپلزپارٹی کی عذرا فضل نے فنانس بل کی مخالفت کی۔وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر 14.2 بلین ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ڈالر کی قدر میں کمی سے 700 ارب روپے قرضہ کم ہوا.روشن پاکستان کی طرف چلنا اور معیشت کو بہتر کرنا ہو گا۔لوڈ شیڈنگ ایک دن میں ختم نہیں ہو سکتی۔مالیاتی خسارہ پورا کرنے کیلیے قرضہ ضروری ہے۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں بے نظیر بھٹو کی 61 ویں سالگرہ کے موقع پر دعا بھی کرائی گئی۔

مزید خبریں :