22 جون ، 2014
ریو ڈی جنیرو...... فیفا فٹبال ورلڈ کپ کے میچ میں نائیجیریا نے بوسنیا ہرزیگوینیا کو 0-1 سے ہرادیا۔ بوسنیا ہرزیگوینیا نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم اسے کوئی کامیابی نہ مل سکی اور اس طرح وہ فٹبال ورلڈ کپ 2014ء سے باہر ہوگئی۔ نائیجیریا کی جانب سے ان کے کھلاڑی پیٹراودم وینجی نے گول کیا۔واضح رہے کہ شکست کےبعدبوسنیاہرزیگوینیاکی ٹیم ایونٹ سےباہرہوگئی ہے۔