22 جون ، 2014
چنیوٹ......چنیوٹ میں بھائی نے غیرت کے نام پر اپنی بہن سمیت دو افراد کو قتل کردیا۔ واردات کے بعد پولیس کو اسلحے سمیت گرفتاری دے دی۔پولیس کے مطابق واقعہ چنیوٹ میں تحصیل لالیاں کے علاقہ محلہ اسلام آباد میں پیش آیاجہاں غیرت کے نام پر بھائی نے اپنی بہن اور ایک رشتے دار کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔واقعے کے بعد ملزم نے اسلحے سمیت تھانہ لالیاں پہنچ کر گرفتاری پیش دے دی۔