22 جون ، 2014
بنگلور.......گھنٹوں تک نیٹ سرفنگ میں وقت برباد کرنے والوں کاعلاج ڈھونڈ لیاگیا۔ بھارت میں پہلا نیٹ ڈی ایڈکشن سینٹر قائم ہوگیا ہے۔ بھارت کے آئی ٹی حب بنگلور میں قائم کلینک "سروس فار ہیلتھی یوز آف ٹیکنالوجی" میں ایسے افراد کاعلاج کیا جاتا ہے۔ جو اپنی زندگی کا زیادہ تر وقت نیٹ سرفنگ گزار دیتے ہیں اور قریب رہنے والے لوگوں اور اشیا پر بھی دھیان نہیں دے پاتے۔ رات گئے جاگنا، اسکرین کے سامنے بیٹھے رہنا، گیمز اور فیس بک پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے رہنا۔ان سب کا اثر آنکھوں، دل اور دماغ پرہوتا ہے۔کلینک کے ڈاکٹر کاکہناہے کہ اس عادت میں مبتلا زیادہ تر افراد کی عمریں 13 سے 20 سال کے درمیان ہیں ۔