دنیا
23 جون ، 2014

روس میں کسانوں کے درمیان سالانہ ٹریکٹر ریلی منعقد کی گئی

روس میں کسانوں کے درمیان سالانہ ٹریکٹر ریلی منعقد کی گئی

ماسکو........روس میں کسانوں نے سالانہ ٹریکٹر ریلی کے دوران انوکھے ریسنگ ٹریک کے مزے اڑائے۔روس کے جنوبی شہر Rostov-on-Don میں ہونے والی ٹریکٹر ریلی میں 27 کسان مدمقابل تھے۔10کلومیٹر ٹریک کے گرد ریس دیکھنے کے لیے 30ہزار سے زائد شائقین موجود تھے۔ ریس کا پسندیدہ کھلاڑی علی اخمیتوف حادثے کے باعث جیتا ہوا میچ ہار گیا اور نوزوفنامی کسان پہلے نمبر پر رہا، جیتنے والے کسان کو نیا ٹریکٹر انعام میں دیا گیا۔

مزید خبریں :