24 جون ، 2014
اسلام آباد.....وزیر تجارت خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ یورپ کی جانب سے پاکستان کے لیے مراعاتی پیکیج ملنے کے بعد رواں مالی سال ٹیکسٹائل ایکسپورٹس میں تیز ی آگئی ۔ٹیکسٹائل کی برآمدات کے حوالے سے اعداد و شمار بتاتے ہوئے وزیر تجارت خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کی یورپی منڈیوں میں بلا ڈیوٹی رسائی سے جنوری اور فروری میں گارمنٹ کی برآمدات گزشتہ سال کے مقابلے 30فیصد اضافے کے ساتھ 44کروڑ 70لاکھ ڈالر کی سطح پر جا پہنچیں ۔اسی عرصے میں لیدر ایکسپورٹس کا حجم 25کروڑ ڈالر رکارڈ کیا گیا۔ خرم دستگیر نے مزید بتایا کہ جی ایس پی پلس اسٹیٹس کی منظوری حکومت کی سفارتی سطح پر بہترین کوششوں کا نتیجہ ہے۔