کاروبار
24 جون ، 2014

فیصل آباد : بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ15 گھنٹے سے تجاوز کر گیا

فیصل آباد : بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ15 گھنٹے سے تجاوز کر گیا

فیصل آباد.....فیصل آباد میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ15 گھنٹے سے تجاوز کر گیا ،غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔فیصل آباد کے شہری علاقوں میں 10 سے 12 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 15 گھنٹے سے بھی زائد کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، طویل لوڈشیڈنگ کے باعث شہر کےبعض علاقوں میں پینے کے پانی کی فراہمی بھی متاثرہو رہی ہے۔ صنعتی علاقوں میں 8 سے 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سےپیدواری عمل شدید متاثر ہورہا ہے ۔شدید گرمی میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نےشہریوں کو بے حال کر دیاہے۔

مزید خبریں :