انٹرٹینمنٹ
24 جون ، 2014

ہالی ووڈفلم ’دی ڈروپ‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا

ہالی ووڈفلم ’دی ڈروپ‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا

لاس اینجلس ....ہالی ووڈ کی جرائم ،ڈرامہ اور تھرل سے بھر پور فلم ’دی ڈروپ‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔سنسنی خیز ڈرامہ فلم’دی ڈروپ‘ میں مرکزی کردار ٹام ہارڈی نبھا رہے ہیں ۔تھرل سے بھرپور اس فلم کی کہانی نیو یارک سٹی میں ہونیوالی منی لانڈرنگ کے ایسے اسکینڈل کے گرد گھومتی ہے ،جس میں نہ صرف اہم افراد ملوث پائے جاتے ہیں بلکہ کئی بے گناہ افراد جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ فلم 19ستمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔

مزید خبریں :