25 جون ، 2014
ریوڈی جنیرو........برازیل میں جاری ورلڈ کپ فٹ بال2014 کے آج ہونے والے میچوں میں بوسنیا ہرزیگوینا نے ایران اور ارجنٹینا نے نائیجیریا کو ہرادیا۔ارجنٹینا نے نائیجیریا کو 2-3 سے جبکہ بوسنیا نے ایران کو 1-3 سے شکست دے دی۔ارجنٹینا کے لیونل میسی نے دو گول کیے جن میں پہلا تیسرے منٹ میں جبکہ دوسرا 45ویں منٹ میں کیا جبکہ مارکوس روجو نے 50ویں منٹ میں تیسرا گول کرکے ارجنٹینا کو فتح سے ہمکنار کیا۔ نائجیریا کی جانب سے دونوں گول احمد موسیٰ نے کیے ۔انہوں نے ایک گول چوتھے اور دوسرا 4 7ویں منٹ میں کیا۔نائجیریا شکست کے باوجود ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گیا۔دوسری جانب بوسنیا کی جانب سے ایران کے خلاف ایڈن ڈزیکو نے 23ویں منٹ میںپہلا، میرالین پجانک نے 59ویں منٹ میں دوسرا اور ایوڈجا ورسیجوک نے 83ویں منٹ میں تیسرا گول کیا جبکہ ایران کے رضا گوچانجاد نے 82ویں منٹ میں واحد گول کیا۔بوسنیا اور ایران اگلے مرحلے تک رسائی میں ناکام رہی ہیں۔