25 جون ، 2014
ہالا......پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مخدوم امین فہیم کے چھوٹے بھائی مخدوم نوید زماں کی تدفین ہالا کے قبرستان میں کردی گئی۔ بیرون ملک ہونے کی وجہ سے مخدوم امین فہیم تدفین میں شرکت نہیں کر سکے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مخدوم امین فہیم کے چھوٹے بھائی مخدوم نوید کا انتقال کل کوہ مری میں ہوا تھا۔ان کی میت کو بذریعہ ہوائی جہاز اسلام آباد سے کراچی لایا گیا۔ میت کو ان کے آبائی علاقے ہالا پہنچایا گیا جہاں نماز جنازہ کے بعد ان کی تدفین کردی گئی۔ مخدوم نوید کے انتقال پر ہالا کی فضا سوگوار ہے اور تمام مارکیٹیں اور بازار بھِی بند پڑے ہیں۔ مخدوم امین فہیم علاج کے لئے جرمنی میں ہیں اس لیے وہ اپنے بھائی کی تدفین میں شرکت نہیں کر سکے۔