25 جون ، 2014
راولپنڈی........پاک فوج نے شمالی وزیرستان کےمتاثرین کیلئےامدادجمع کرنےکےلیے راولپنڈی اوراسلام آباد میں ریلیف کیمپ قائم کررکھے ہیں جہاں شہریوں کی بڑی تعداد کھانےپینے سمیت دیگراشیاعطیہ کررہی ہے۔ شمالی و زیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کےباعث علاقے سےنقل مکانی کرنےوالےافراد کےلیےامداداکھٹی کرنےکیلئے پاک فوج نے مختلف شہروں میں کیمپس لگارکھے ہیں۔ جڑواں شہروں راولپنڈی اوراسلام آبادمیں بھی تین کیمپس قائم ہیں۔ راولپنڈی کےعلاقےصدر اور چکلالہ جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایف نائن پارک کے گیٹ نمبر تین پر ایک کیمپ لگایاگیاہے۔ شہریوں کی بڑی تعداد متاثرین شمالی وزیر ستان کے لیے چاول، گھی،دالیں،چائے سمیت دیگر کھانے پینے کی اشیاء کے علاوہ کپڑےاور روزمرہ ضرورت کی اشیا یہاں عطیہ کررہی ہے۔ متاثرین کے لیے اکٹھا ہونے والا سامان آرمی کے خصوصی ٹرکوں کے ذریعے متاثرین تک پہنچایاجارہاہے۔ راولپنڈی، اسلام آباد میں امدادی اشیاء دینے کے لیے شہری فون نمبر 2526120 -051اور 5556561-0323 پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔