پاکستان
25 جون ، 2014

حکومت کے خلاف اتحاد نہیں بنارہے ، جہاد کر رہے ہیں:چوہدری شجاعت

حکومت کے خلاف اتحاد نہیں بنارہے ، جہاد کر رہے ہیں:چوہدری شجاعت

لاہور.......پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہناہے کہ حکومت کے خلاف اتحاد نہیں بنارہے ، جہاد کر رہے ہیں،گرینڈ الائنس کیلیے تمام جماعتوں سے رابطے میں ہیں۔ پرویز الٰہی کہتے ہیں کہ تمام اتحادی جماعتوں اور قائدین سے جمعرات کو مشاورت کی جائے گی۔مسلم لیگ ق کے رہ نما لاہور میں منہاج القر آن سیکریٹریٹ میں طاہر القادری سے ملاقات کے بعد میڈیاسے گفت گوکررہے تھے۔ پرویز الٰہی کاکہناتھا کہ تمام جماعتوں سے مشاورت جاری ہے، پاکستان تحریک انصاف بھی کسی ہچکچاہٹ کا شکار نہیں ہے، کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ جماعتیں الائنس میں شامل ہوں۔انھوں نے کہا کہ منہاج القرآن سیکٹریٹ پر حملے سے حکومت کی ترجیحات سامنے آگئی ہیںمنہاج القرآن کےکارکن اسپتال میں زندگی وموت کی کشمکش میں مبتلاہیں،منہاج القرآن کے1600کارکنوں پردہشتگردی کےمقدمات بنائےگئےہیں،گھروں پرچھاپےمارےجارہےہیں،حکمران خودجمہوریت کوڈی ریل کررہےہیں۔

مزید خبریں :