پاکستان
26 جون ، 2014

ملتان:ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید، پائلٹوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

ملتان:ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید، پائلٹوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

ملتان......ملتان میں ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید دونوں پائلٹس کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔گذشتہ رات ملتان میں فنی خرابی کے باعث پاک فوج کا ہیلی کاپٹر ملتان ایئر پورٹ کے رن وے پر گر کر تباہ ہو گیا تھا۔حادثےمیں پائلٹ میجر یاسر اور معاون پائلٹ کپیٹن مرتضی شہید ہو گئے تھے جن کی نماز جنازہ ملتان ائیر پورٹ کے سامنے آرمی گروانڈ میں ادا کردی گئی۔نماز جنازہ میں آرمی ایوی ایشن کے افسران کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔نمازہ جنازہ کے بعد شہید پائلٹ میجر یاسر کی میت ان کے آبائی علاقے جھنگ جبکہ کپیٹن مرتضی کی میت لاہور روانہ کر دی گئی ہے جہاں ان کی تدفین کی جائے گی۔

مزید خبریں :