26 جون ، 2014
جمرود......خیبر ایجنسی کے علاقے جمرود میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ سے4 دہشت گرد ہلاک جبکہ 3 خاصہ دار اہلکار شہید ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر ایجنسی کے علاقے جمرود میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 3 خاصہ دار شہید ہو ئے۔فائرنگ کا واقعہ آج صبح پیش آیا۔