11 جنوری ، 2012
سربیا …جنگ نیوز… مشرقی یورپ کے ملک سربیا میں برف باری کا20 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ ہزاروں افراد گھروں میں پھنس گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق سربیا میں رواں برس گذشتہ 20 سالوں سے زیادہ برف پڑی ہے جس کے باعث ذرائع مواصلات اور آمدورفت درہم برہم ہوگئے اور ہزاروں افراد گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز تک برف باری نہ ہونے کا امکان ظاہرکیا ہے جس کے بعد لوگ موسم میں تبدیلی کا شدت سے انتظار کررہے ہیں۔ امدادی کارکن سڑکوں اور گھروں کے گرد سے برف ہٹانے اور لوگوں کومحفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مصروف ہیں۔