دنیا
23 جنوری ، 2012

دورہ پاکستان زندگی کا نقطہ عروج تھا، ایل کے ایڈوانی

دورہ پاکستان زندگی کا نقطہ عروج تھا، ایل کے ایڈوانی

نئی دہلی… بھارت کی سیاسی جماعت بی جے پی کے رہنما ایل کے ایڈوانی کا کہناہے کہ ان کا پاکستان کا دورہ انکا نقطہ عروج تھا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں ایل کے ایڈوانی کا کہنا تھا کہ وہ سال دوہزار چودہ کے انتخابات میں بھارتی وزیراعظم کے عہدے کے امیدوار نہیں ،اور اگر ان کی پارٹی نے ان سے اس بارے میں کہا وہ اس پر غور کریں گے اور اس کا انحصار ان کی صحت پر بھی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے سال دوہزارنومیں لوک سبھا کے انتخابات میں انہیں پارٹی کے چہرے کے طور پر پیش کیا تھا ،لیکن اہم بات یہ ہے کہ ان کے دورہ پاکستان کے دوران قائد اعظم محمد علی جناح کو سیکولر قرار دینے پر ان کی پارٹی ان سے ناراض ہوگئی ،لیکن وہ اپنے بیان پر قائم رہے۔ ایل کے ایڈوانی کا کہنا تھا کہ وہ وقت ان کی زندگی میں نقطہ عروج تھا۔

مزید خبریں :