26 جون ، 2014
لاہور.......چیف میٹرولوجسٹ محکمہ موسمیات محمد ریاض کاکہناہےکہ ہفتہ28جون کی شام رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کےامکانات کم ہیں۔اُس شام لاہور میں چاند کی عمر 30گھنٹے43منٹ ہو گی۔چیف میٹرولوجسٹ محکمہ موسمیات محمد ریاض نےلاہورمیں جیو نیوز سےخصوصی گفتگو میں بتایاکہ کل 27جون کودوپہر ایک بج کر8منٹ پررمضان المبارک کےچاند کی پیدائش ہو جائےگی.یوں ہفتےکی شام تک چاندکی عمر30گھنٹے43منٹ ہو گی،اُس روز لاہور میں چاند 5اعشاریہ 54ڈگری پر موجود ہو گااورغروبِِ آفتاب کے35منٹ بعد تک دیکھاجا سکے گا،تاہم اس کےنظرآنےکےامکانات کم ہوں گے۔محمد ریاض کے مطابق ملک کے ساحلی علاقوں میں چاند نظر آنے کےامکانات نسبتاً زیادہ ہوں گے،اُس دن ملک کا موسم کیسا ہوگا،اس سوال پرمحمد ریاض نےبتایا کہ ملک کےبعض حصوں میں بادل چھائےہوں گےتاہم کچھ علاقوں میں مطلع صاف ہو گا۔