کھیل
26 جون ، 2014

برج ٹائون :ویسٹ اینڈیز اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ شروع

برج ٹائون :ویسٹ اینڈیز اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ شروع

برج ٹائون...... ویسٹ اینڈیز اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری تین ٹیسٹ پر مشتمل سیریز کاتیسرا اور فیصلہ کن ٹیسٹ آج برج ٹائون بارباڈوس میںشروع ہوگیا ہے۔ یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچ کی سیریزمیں دونوں ٹیموں نے ایک ایکٹیسٹ میچ جیتا ہے ۔ تیسرے ٹیسٹکے لیے کیوی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور پیسرنیل ویگنرکو شامل کیا گیا ہے جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں ہیں اور جیسن ہولڈر کو ٹیسٹ کیپ دی گئی ہے ،اور اسپنرشین شیلنگ فورڈ کو شامل کیا گیا ہے ۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہےاور 14اوورز کے اختتام پر دو وکٹیں کھوکر 44رنز کا مجموعہ ترتیب دیا ہے۔

مزید خبریں :