12 اپریل ، 2012
اسلام آباد … امریکی سفارت خانے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کی پارلیمنٹ کی سفارشات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی سفارتخانے کے ترجمان مارک اسٹرو نے کہا ہے کہ انہیں ابھی تک سفارشات کی کاپی نہیں ملی تاہم ان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کی اہمیت کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔