12 اپریل ، 2012
لاہور … پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے حاجی عزیز الرحمان چن کو پیپلزپارٹی پنجاب کا جنرل سیکریٹری مقرر کردیاہے۔ پیپلز پارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق سابق رکن پنجاب اسمبلی سمیع اللہ خان کو پیپلزپارٹی پنجاب کے سیکریٹری جنرل کے عہدے سے ہٹا دیا گیا اور ان کی جگہ حاجی عزیز الرحمان چن کو جنرل سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ حاجی عزیز الرحمن چن پیپلزپارٹی لاہور کے صدر رہ چکے ہیں۔