13 اپریل ، 2012
اسلام آباد. . . .آئندہ چند دنوں میں وفاقی کابینہ میں ردوبدل اور توسیع کا امکان ہے اوربعض اتحادی جماعتوں سے بھی مزید اراکین کو وزیربنایا جائیگا۔ذرائع کے مطابق آئندہ چند دنوں میں وفاقی کابینہ میں توسیع ممکن ہے اورچار سے پانچ نئے وزرا لیے جاسکتے ہیں۔ سابق وزیراطلاعات قمرزمان کائرہ اور سابق وفاقی وزیرپانی وبجلی راجہ پرویز اشرف کے بھی نئی کابینہ میں شامل ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نذر محمد گوندل اورسابق وفاقی وزیرقانون مولابخش چانڈیو کو نئی وزارتیں مل سکتی ہیں اور یہ نئے وزرا آئندہ چند دنوں میں حلف اٹھائیں گے۔