28 جون ، 2014
ری ڈیو جنیرو......فیفا ورلڈ کپ میں آج سے دوسرے مرحلے کا آغاز ہورہا ہے۔پری کوارٹر فائنل کے پہلے میچ میں برازیل اور چلی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ فیفا ورلڈ کپ کا پہلا راونڈ ختم ،میزبان برازیل سمیت ارجنٹینا ،ہالینڈ ،فرانس ،جرمنی اور یوروگوئے نے بھی لاسٹ 16 میں جگہ بنالی .اب شروع ہوگا ناک آوٹ مرحلہ غلطی کی کوئی گنجائش نہیں،میچ برابر بھی نہیں ہوگا کسی ایک کو جانا ہی ہوگا۔آج رات نو بجے برازیل اور چلی کی ٹیمیں آ نے سامنے ہونگی،برازیل کو ایونٹ میں اب تک شکست نہیں ہوئی ،جبکہ چلی گروپ میں ایک میچ ہار چکی ہے۔دن کے دوسرے میچ میں کولمبیا اور یوروگوئے کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی ، یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ایک بجے کھیلا جائےگا۔