13 اپریل ، 2012
نیویارک… بھارتی اداکار شاہ رخ خان کو امریکا میں حراست میں لے لیاگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کو امیگریشن حکام نے نیو یارک ایئرپورٹ پر2گھنٹے روکے رکھا جس کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا۔ اداکار شاہ رخ خان یال یونیورسٹی کی دعوت پر نیو یارک پہنچے تھے۔ اپنی حراست سے متعلق خبر خود شاہ رخ نے یونورسٹی میں خطاب سے قبل کہی۔انھوں نے کہا کہ ایسا ان کے ساتھ پہلی بار نہیں ہوا،ان کے ساتھ امریکا میں آمد پر اکثر ایسا ہی ہوتا ہے۔