دنیا
01 جولائی ، 2014

بھارت:پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے والاگرفتار

بھارت:پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے والاگرفتار

نئی دہلی..........پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگنے سے بھارت کی قومی یکجہتی خطرے میں پڑگئی۔ بھارتی پولیس نے نعرہ لگانے والے کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اترپردیش کے ضلع شاملی میں ایک شخص محمود عالم نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا تھا، اس کے بعد پولیس نے اسے گرفتار کرکے قومی یکجہتی کو خطرے میں ڈالنے کا مقدمہ درج کرلیا۔ علاقہ مجسٹریٹ کے مطابق محمود عالم کو مقامی لوگوں کی شکایت پر گرفتار کیا گیا۔ اس نے تھانے کے باہر بھی پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے، اس سے پہلے محمود عالم نے وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف بھی نعرے لگائے تھے لیکن تھانے دار نے اس کی ترید کی۔ اس سے پہلے مارچ میں بھی اتر پردیش کی پولیس نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی حمایت کرنے پر 67کشمیری طلبا پر بغاوت کے مقدمے قائم کردیے تھے۔اس کارروائی پر سیاسی رہنماؤں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی سخت تنقید کے بعد یہ مقدمات واپس لے لیے گئے تھے۔

مزید خبریں :