کھیل
01 جولائی ، 2014

ومبلڈن ٹینس :روس کی ماریہ شراپوا کا سفر چوتھے راؤنڈ میں ختم

ومبلڈن ٹینس :روس کی ماریہ شراپوا کا سفر چوتھے راؤنڈ میں ختم

لندن........ومبلڈن ٹینس میں روس کی ماریہ شراپوا کا سفر چوتھے راونڈ میں ختم ہو گیا،جبکہ مینز سنگلز میں فیڈرر ،جوکووچ ،اینڈی مرے اور واورینکا نے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ویمنز ایونٹ کی سابق ومبلڈن چیمپئن ماریہ شراپووا کو اینجلک کریبر کے ہاتھوں تین سیٹ کے مقابلے کے بعد شکست ہوئی۔ پہلا سیٹ شراپووا ٹائی بریکر پر سات چھ کے اسکور سے ہار گئیں ۔ دوسرے سیٹ میں انہوں نے چھ چار سے فتح سمیٹی لیکن تیسرے سیٹ میں جرمن کھلاڑی نے اُن کو چھ چار کے اسکور سے مات دے کر اگلے مرحلے میں جگہ بنالی۔ مینز ایونٹ میں سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر کو اپنے حریف ٹامی رابریڈو کو شکست دینے میں مشکل پیش نہ آئی، سوئس کھلاڑی نے اسپینش حریف کو چھ ایک، چھ چار اور چھ چار سے زیر کرلیا۔ اس ایونٹ میں وہ بارہویں مرتبہ کوارٹر فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

مزید خبریں :