کھیل
04 جولائی ، 2014

ومبلڈن:ویمنز فائنل میں پیٹرا کویٹووا اور یوجینی بوشارڈ مدمقابل ہونگی

ومبلڈن:ویمنز فائنل میں پیٹرا کویٹووا اور یوجینی بوشارڈ مدمقابل ہونگی

لندن......ومبلڈن میں جاری چمپئن شپ کے ویمنز ایونٹ کے فائنل میں اس بار چیک ری پبلک کی پیٹرا کویٹووا اور کینیڈا کی یوجینی بوشارڈ کا ٹکرائو ہوگا۔ کوویٹووا نے سیمی فائنل میں ہم وطن لوسی سافارووا کو سات چھ اور چھ ایک سے شکست دی تھی۔کینیڈا کی یوجینی بوشارڈ نے رومانیہ کی سمونا ہیلیپ کو سات چھ اور چھ دو سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالی فائی کیا۔پاکستان کے اعصام الحق اور انکی روسی پارٹنر ویرا دوشی وینا آج مکسڈ ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں برطانوی پِیئر کا سامنا کریں گے۔جبکہ بھارتی کھلاڑی ثانیہ مرزا کا سفر مکسڈ ڈبلز میں ختم ہوگیا۔بھارتی اسٹار اور انکے پارٹنر رومانیہ کے ہوریا ٹیکو کو مکسڈ ڈبلز کے تیسرے رائونڈ میچ میں برطانیہ کے جیمی مرے اور آسٹریلیا کی کیسی ڈیلےکوا نے شکست دی۔

مزید خبریں :