07 جولائی ، 2014
پیرس......فرانس میں بچوں اور بڑوں کی تفریح کیلئے ایک 45ٹن وزنی اور دیوہیکل روبوٹک ہاتھی بنایا گیا ہے جو کسی حقیقی ہاتھی ہی کی طرح اپنے اوپر لوگوں کو سوار کر کے سیر بھی کر واتا ہے۔اس ہاتھی کو مہارت سے ایسے بنایا گیا ہے جس پر لگی سیڑھیوں کو چڑھ کر بچے اور بڑھے اس کی پیٹھ پر بنے گھر نما کمروں میں بیٹھ کر سیر بھی کر تے ہیں۔صرف یہی نہیں بلکہ اس ہاتھی کو اس کی پشت کی جانب مو جود ایک گاڑی حر کت دینے میں بھی مدد کر تی ہے جبکہ یہ اپنی مشینی سونڈ سے اپنے آگے مو جود لو گوں پر پانی کی بارش کر کے انھیں مزید حیران بھی کر دیتا ہے۔