09 جولائی ، 2014
ریو ڈی جنیرو......فٹبال ورلڈ کپ 2014ء کے پہلے سیمی فائنل میں جرمنی نے برازیل کو عبرتناک شکست سے دوچار کردیا ، اور 1-7 سے فتح حاصل کرکےورلڈ کپ فٹبال کے فائنل میں پہنچ گیا۔ برازیل کو 12سال بعد ہوم گراؤنڈکو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔برازیل کی ٹیم ابتدائی ہی سے دباؤ کا شکار رہی ۔ ابتدائی نصف گھنٹے کے اندر جرمنی نے 5 گول اسکور کردیے تھے جبکہ دوسرے ہاف میں مزید 2 گول اسکور کرکے جرمنی نے تاریخی فتح کو یقینی بنادیا ۔ برازیل دوسرے ہاف میں صرف ایک گول اسکور کرسکا۔ جرمنی کی جانب سے ٹونی کروزےنے 2گول اسکورکیے جبکہ مولر،کروزاورسمیع خدیرہ نےایک ایک گول کیا۔ اس طرح جرمنی شاندار طریقے سے فائنل میں پہنچ گیا۔اس طرح جرمنی سب سے زیادہ مرتبہ 8 ویں بار ورلڈ کپ فٹبال کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔