پاکستان
09 جولائی ، 2014

طارق ملک کو عدلیہ الزامات سے بری الذمہ قرار دے چکی ، خورشید شاہ

طارق ملک کو عدلیہ الزامات سے بری الذمہ قرار دے چکی ، خورشید شاہ

اسلام آباد.......قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ سابق چیئرمین نادرا طارق ملک کو عدلیہ تمام الزامات سے بری الذمہ قرار دے چکی، وفاقی حکومت کے ایما پر ان کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج قابل مذمت ہے۔ علاوہ ازیں جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ سے ملاقات کی، جس کے دوران نئے الیکشن کمشنر کے لیے ناموں پر غور اور قومی اسمبلی کی مدت چار سال کرنے کی تجویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جے یو آئی ف کےاعلامیے کے مطابق سید خورشید شاہ نے مولانا فضل الرحمان کو نئے چیف الیکشن کمشنر کےلیے ناموں پر اعتماد میں لیا۔خورشید شاہ نے قومی اسمبلی کی مدت چار سال کرنے سے متعلق تجویز پر بھی اعتماد میں لیا۔مولانا فضل الرحمان نے انہیں یقین دلایا کہ پارٹی مشاورت کےبعد مثبت جواب دیں گے۔

مزید خبریں :