پاکستان
09 جولائی ، 2014

شمالی وزیرستان متاثرین کی آمد کیخلاف سندھ بچاؤ کمیٹی کے دھرنے جاری

شمالی وزیرستان متاثرین کی آمد کیخلاف سندھ بچاؤ کمیٹی کے دھرنے جاری

اوباڑو ........متاثرین شمالی وزیرستان کی سندھ آمد کے خلاف سندھ بچاؤ کمیٹی کی جانب سے احتجاجی دھرنے جاری ہیں۔ اوباڑو میں ٹول پلازہ اور کشمور میں ڈیرہ موڑ پر دھرنوں سے سندھ اور پنجاب کے درمیان ٹریفک معطل ہے۔ متاثرین شمالی وزیرستان ملک کے مختلف علاقوں میں نقل مکانی کررہے ہیں، ان کی سندھ آمد کے خلاف سندھ بچاؤ کمیٹی کی جانب سے اوباڑو میں قومی شاہراہ پر ٹول پلازا پر دھرنا دیا گیا،دھرنے کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ اس موقع پر سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے سربراہ جلال محمود شاہ کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کو وزیرستان سے ملحقہ علاقوں میں ہی آباد کیا جائے ،آئی ڈی پیز کو ان کے ملحقہ علاقوں میں ہی آباد کیا جائے وہیں ان کی عارضی آبادکاری کی جائے تاکہ وہ عزت سے اپنے گھروں کو واپس جاسکیں۔ کشمور میں سندھ اور پنجاب کے سرحدی مقام ڈیرہ موڑ پر سندھ بچاؤ کمیٹی کی جانب سے دھرنا دیا گیا۔ دھرنے کے باعث سندھ اور پنجاب کے درمیان ٹریفک معطل ہوگیا۔دھرنے میں شریک جئے سندھ متحدہ محاذ کے رہنما نیاز کالانی کا کہنا تھا کہ آئی ڈی پیز کے آنے سے سندھ کے شہروں میں دہشت گردی بڑھنے کا خطرہ ہے،جو دہشت گردی کے واقعات ہیں ان میں باہر سے آئے لوگ ملوث ہیں اگر یہ لوگ بھی بس گئے یہاں پر تو خصوصی طور پر بڑے شہروں میں آبادی کا توازن بگڑ جائے گا، دہشت گردی پھیل جائے گی۔سندھ بچائو کمیٹی میں جو جماعتیں احتجاج کررہی ہیں ان میں جیے سندھ قومی محاذ، جیے سندھ متحدہ محاذ، سندھ یونائیٹڈ پارٹی اور دیگر قوم پرست جماعتیں شامل ہیں۔

مزید خبریں :