پاکستان
09 جولائی ، 2014

بیشتر آئی ڈی پیزراشن کے حصول کیلئے سڑکوں پر راتیں گزارنے پر مجبور

بیشتر آئی ڈی پیزراشن کے حصول کیلئے سڑکوں پر راتیں گزارنے پر مجبور

پشاور.........فاٹا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد ساڑھے آٹھ لاکھ تک پہنچ گئی ہے، ان میں سے بیشتر لوگ راشن کے حصول کے لیے سڑکوں پر راتیں گزارنے پر مجبور ہیں۔متاثرین کا جم غفیر کو دیکھ کرلگتا ہے کہ یہاں راشن اور تقسیم کا وقت محدود جب کہ متاثرین لامحدود ہیں۔ متاثرین کا گلہ ہے کہ انتظار کے باوجود تاحال انہیں راشن نہ مل سکا۔ جس سے متاثرین مقروض ہوتے جارہے ہیں۔ متاثرین کے مطابق اگر انہیں راشن کے حصول میں یوں ہی دشواریاں آڑے آتی رہیں تو آئی ڈی پیز کو ماہ رمضان میں وزیر اعظم کا اعلان کردہ رمضان پیکج کا ملنا مشکل ہی لگتا ہے۔

مزید خبریں :